• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ، نئے مالک اور نئی انتظامیہ کے ساتھ ملتان سلطانز کی فتح

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹیڈ کے خلاف میچ پانچ وکٹ سے جیت لیا۔نئے مالک اور نئی انتظامیہ کے ساتھ ملتان کی ٹیم نےشاداب خان کی قیادت میں تین بار کی سابق چیمپین کو زیادہ موقع نہیں دیااور حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔کپتان ایشٹن ٹرنر نے28گیندوں پر43نا قابل شکست رنز بنائے۔محمد نواز سات رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔میچ کا فیصلہ8گیندیں پہلے ہوا۔جوش فلیپے نے35گیندوں پر55رنز کی اننگز دو چھکوں اورپانچ چوکوں کی مدد سے کھیلی۔ملتان سلطانز کی اننگز میں صاحبزادہ فرحان دو اور شان مسعود چھ رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔پہلی بار پی ایس ایل کھیلنے والے اسٹیو اسمتھ نےتین چھکوں کی مدد سے23گیندوں پر33رنز کی اننگز کھیلی۔عرفات منہاس نے 11گیندوں پر25رنز بنائے۔ہفتے کو قذافی اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 171رنز بنائے۔پہلی وکٹ پر سمیر اورڈیون کونوے نے48رنز کا اضافہ کیا۔مارک چیپ مین نے 21 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، سمیر منہاس 28 اور ڈیون کونوے 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔کپتان شاداب خان 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، حیدر علی 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عماد وسیم 8 رنز بناسکے۔ فہیم اشرف 26 رنز بنا کر وسیم جونیئر کا نشانہ بنے انہوں نے17گیندوں کا سامنا کیا ان کی اننگز میں ایک چھکا اور تین چوکے شامل تھے۔ملتان سلطانز کی جانب سے مومن قمر نے 24رنز دے کرتین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، وسیم جونیئر نے دو وکٹیں 42رنز دے کر حاصل کیں، عرفات منہاس،، پیٹر سڈل اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔شہزاد گل کے تین اوورز میں18رنز بنے۔