• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد (طاہر خلیل، نیوز رپورٹر ) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن باڑہ خیبر اور بنوں میں کئے گئے،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ باڑہ خیبر میں آپریشن کے دوران 10 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 3 خوارج کو انجام تک پہنچایا گیا، کامیاب کارروائیوں کے دوران متعدد دہشتگرد ٹھکانے تباہ کئے گئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ملک بھر میں دہشتگردی کے خلاف ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت آپریشن جاری ہے، بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا گیا ہے۔ادھر صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف،وزیر داخلہ محسن نقوی اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے خیبر پختونخوا میں 13 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید