• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی بینچز کی تشکیل جوڈیشل کمیشن کا استحقاق ہے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے کہاہےکہ بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کی تشکیل کے بارے میں منگل 7 اپریل 2026 کے ایجنڈے کا اجراء قبل از وقت اور آئین کے آرٹیکل 202-A(1) سے تجاوز ہے جس کے تحت آئینی بینچز کی تشکیل کا فیصلہ کرنا جوڈیشل کمیشن پاکستان کا استحقاق ہے وکلاء اور صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ صوبائی اسمبلی قانون سازی و قراداد کے ذریعے صرف پریکٹس و پروسیجر کا تعین کرسکتےہیں اس کے طابع متعلقہ چیف جسٹس ہی نے قواعد بنانے ہوتے ہیں صوبائی اسمبلی میں آئین سے ماوراء اور چیف جسٹس بلوچستان کی تجویز و آراء کے بغیر کوئی بھی قانون سازی آئین کے آرٹیکل 143 کے خلاف ہے جس کو اگر چیلنج کیا گیا تو حکومت کو اسمبلی کے اندر اور عدالت میں سُبکی ہوسکتی ہے۔