کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت/ جوڈیشل کمپلیکس نے سپریم کورٹ کے سابق جسٹس مقبول باقر پر حملے کےکیس میں جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو آئندہ سماعت پر گواہی کیلئے طلب کرلیا،پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں سابق جسٹس اور تفتیشی افسر کا بیان ریکارڈ ہونا باقی ہے۔جیل حکام نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزمان معصوم عرف بلا، یاسر اور معاویہ کو پیش کیا۔