• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ چینل پولیس کیلئے فرانس کو مزید لاکھوں ڈالر دے گا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

فرانس کی جانب سے کشتیوں کو روکنے کے لیے اہداف کو قبول کرنے سے انکار کے باوجود برطانیہ فرانس کو چینل کی پولیس کے لیے مزید لاکھوں ڈالر ادا کرے گا۔

سیکرٹری داخلہ شبانہ محمود نے پیرس کے ساتھ موجودہ معاہدے میں 2 ماہ کی توسیع کے لیے 16 اعشاریہ 2 ملین پاﺅنڈ کے چیک پر دستخط کیے ہیں، جو فرانسیسی ساحل سمندر پر گشت کرنے والوں کو سبسڈی دینے کےلیے ادا کیا جائے گا۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسیوں نے سیکرٹری داخلہ کی جانب سے ادائیگیوں کو کشتیوں کو روکنے میں کامیابی سے جوڑنے کے مطالبے کو صاف طور پر مسترد کر دیا ہے۔

سیکرٹری داخلہ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر عبور کرنے کی کوشش کرنے والوں میں سے ایک تہائی سے بھی کم فرانسیسیوں کو روکا گیا ہے خراب موسم کے باوجود سال کے آغاز سے اب تک 4,400 سے زیادہ لوگ کراسنگ کر چکے ہیں۔

برطانوی ٹیکس دہندگان سے مستقبل کی ادائیگیوں کو نتائج سے منسلک کیا جانا چاہیے مگر فرانسیسی اس سے انکاری ہیں۔

سیکرٹری داخلہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سرحدوں پر نظم و نسق کی بحالی کےلیے جو کچھ بھی کرنا پڑا کیا جائے گا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید