• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت کی ترقی کیلئے کاروباری سرگرمیوں ناگزیر، سردار سلیم حیدر

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ معیشت کی ترقی کے لئے کاروباری سرگرمیوں ناگزیر ہیں۔تاجروں کو سازگار ماحول مہیا کر کے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی لائی جاسکتی ہے۔شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھ کر وطن عزیز کو ناقابل تسخیر بنایا۔ پاکستان آج دنیا میں دفاعی قوت بن کر ابھرا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے آل پاکستان سمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں آج یہاں گورنر ہاؤس لاہور میں صدر بابر بٹ کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گروپ لیڈر انجم نثار، فہیم الرحمن سہگل، صدر لاہور چیمبر اشرف نظامی سمیت کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ سمال انڈسٹریز اینڈ کاٹیج انڈسٹری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے
لاہور سے مزید