• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دینی مدارس معاشرے کی اصلاح کا اہم ذریعہ ہیں، راغب حسین نعیمی

لاہور(خبرنگار)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ دینی مدارس معاشرے کی اصلاح کا اہم ذریعہ ہیں۔دینی طلبہ کو چاہیے کہ وہ محنت، لگن اور اخلاص کے ساتھ علم حاصل کریں۔دین کی تعلیم انسان کو دنیا وآخرت میں سرخرو کرتی ہے۔تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد ہوتی ہے دینی طلبہ کا بنیادی مقصد رضائے الہیٰ کا حصول ہونا چاہئے۔ والدین اپنے بچوں کو عصری تعلیم کیساتھ دینی تعلیم کے زیور سے بھی آراستہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ کے نئے تعلیمی سال کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
لاہور سے مزید