• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داتا دربار کے اطراف ترقیاتی کاموں سے علاقے کی شکل تبدیل ہو گی، میاں مرغوب

لاہور(خصوصی رپورٹر)وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار توسیعی منصوبے اور ریلوے اسٹیشن کے اطراف کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے بریفنگ دی۔وائس چیئرمین اور ڈی جی ایل ڈی اے نے دونوں منصوبوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ داتا دربار اور بھاٹی چوک کے اطراف ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے پورے علاقے کی شکل تبدیل ہو گی۔ چیف انجینئر ٹیپا نے ںریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ داتا دربار کے پیادہ، پیڈسٹرین زون، پیڈسٹرین انڈرپاس پر بیک وقت کام جاری ہے۔
لاہور سے مزید