لاہور(اپنے نامہ نگار سے ) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب قیادت نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو ان کے 47ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد عوام کے عدالتی قتل کو دھندلایا نہیں جا سکتا، بھٹو نے غریب کو آواز ،محروم کو حق اور قوم کو متفقہ آئین دیا۔سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قائد عوام نے ایک نو ابادیاتی ریاست کو عوامی ریاست میں بدل کر رکھ دیا ، جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا کہ آج کی پارلیمانی جمہوریت بھٹو شہید کے متفقہ آئین کی دین ہے، سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ بھٹو شہید نے پاکستان میں پارلیمانی جمہوریت اور مضبوط وفاق کی بنیاد رکھی۔