لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر و کو چیئرمین پنجاب کابینہ کمیٹی برائے امن و امان بلال یاسین کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 13 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب کے مانیٹرنگ روم سے مسلسل نگرانی یقینی بنائی گئی۔ گڈ فرائیڈے تقریبات کا سکیورٹی پلان پوری طرح نافذ العمل کیا گیا جبکہ سکیورٹی فورسز چوکنا رہیں۔ تمام اضلاع کے گرجا گھروں اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے گئے۔ تمام اضلاع میں مسیحی برادری اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔صوبائی وزیر بلال یاسین نے واضح کیا کہ منبر و محراب سے اقلیتوں کے ساتھ مکمل یکجہتی اور رواداری کا درس ہماری تعلیمات کا حصہ ہیں۔ پاکستان ایک پرامن اور متحد ملک ہے جہاں تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔