لاہور(خبرنگار)جمعیت اہلحدیث پاکستان، اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان، تحریک طلباء اہل حدیث کے زیر اہتمام وہاڑی میں فقید المثال "ختم نبوت بسلسلہ استحکام پاکستان و دفاع حرمین شریفین کانفرنس " کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ حافظ ہشام الہی ظہیر، قاضی عبد القدیر خاموش، علامہ طارق محمود یزدانی، مولانا حبیب الرحمن ضیاء، مولانا نعیم الرحمن شیخوپوری، مولانا شیخ محمد فیاض، مولانا عدیل احمد گرجاکھی، مولانا عبدالطیف مدنی، حافظ عبدالرحمن مدنی، حافظ مواحد الہی ظہیر، حافظ اصیرم تبسم، حافظ عبیدالرحمن ایڈووکیٹ،حافظ رانا عون الباری، مولانا ابوبکرفتح پوری، قاری شفیق الرحمن ربانی، مولانا امجد جاوید صدیقی کے علاوہ بڑی تعداد میں علمائے مشائخ ، خطباء نے خطابات کئے ۔