لاہور(خبرنگار)صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب، سہیل شوکت بٹ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، سائرہ عمر نے صوبائی وزیر کو محکمانہ امور، جاری پروگرامز اور مختلف فلاحی اقدامات پر جامع بریفنگ دی۔