• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ہسپتال میں بچے کو بروقت طبی امداد فراہم، سوشل میڈیا ویڈیو من گھڑت قرار

لاہور ( جنرل رپورٹر ) جنرل ہسپتال انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایمرجنسی میں لائے جانے والے بچے کو فوری اور بروقت طبی امداد فراہم کی گئی۔ترجمان ہسپتال کے مطابق بچے کو جیسے ہی ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا، ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز نے فوری طور پر اس کا معائنہ کر کے ضروری طبی سہولیات فراہم کرنا شروع کر دیں۔ اسی دوران دیگر زخمی افراد کو بھی تشویشناک حالت میں ایمرجنسی میں لایا گیا، جنہیں بچانے کے لئے میڈیکل ٹیم نے فوری اقدامات کئے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے ۔ مزید بتایا گیا کہ ضلع قصور میں پیش آنے والے ایک حادثے کے زخمیوں کو بھی اسی دوران جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جن کی جان بچانے کے لیے ڈاکٹرز نے بروقت اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے اور تمام تر طبی سہولیات فراہم کیں۔ہسپتال انتظامیہ نے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا پر بچے کی مرہم پٹی میں تاخیر سے متعلق گردش کرنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ۔
لاہور سے مزید