لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے مری میں حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کا عملہ پوری طرح متحرک ہے اور چار مختلف مقامات پر ہونے والی معمولی لینڈ سلائیڈنگ کو بروقت کلیئر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مری کی شاہراہوں پر لینڈ سلائیڈنگ کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے جبکہ ڈرینیج سسٹم کو بھی فعال رکھا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔