لاہور(خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور نے مرکز تبلیغی جماعت کے شوریٰ اراکین اور بین الاقوامی خطیب علماء سے ملاقات کی اور اجتماع کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اجتماع کی انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ لاہور اجتماع کے پرامن انعقاد اور شرکاء کی سہولت کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی