اسلام آباد (عاصم جاوید) جمہوریہ ترکیہ کی آئینی عدالت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد آج سے 9 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرے گا، ترکیہ کے وفد کی قیادت آئینی عدالت ترکیہ کے صدر قادر اوزکایا کرینگے، وفد میں معزز ججز اور سینئر حکام بھی شامل ہوں گے، آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہونگے۔ اس معاہدے کے تحت عدالتی تبادلوں، استعداد کار میں اضافے اور فیصلوں کے بہترین طریقہ کار کے تبادلے کیلئے ایک جامع اور مؤثر فریم ورک قائم کیا جائے گا، معاہدے کے تحت بالخصوص ضلعی عدلیہ کی پیشہ ورانہ تربیت پر توجہ دی جائے گی، جس میں مشترکہ تربیتی پروگرام، علمی تبادلے اور دیگر ممالک کے عدالتی نظام سے سیکھنے کے مواقع شامل ہوں گے۔