• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے تعلیمی سیشن کے آغاز کے موقع پر جامع ٹریفک پلان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر ) ٹریفک پولیس نے نئے تعلیمی سیشن کے آغاز کے موقع پر جامع ٹریفک پلان ترتیب دے دیا۔ ایس ایس پی کی ہدایت پر ایس پی صدر سرکل سید عاصم شاہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی ایس پی صدر سرکل شکیل الرحمن خلجی سمیت دیگر افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسکول اوقات کے دوران ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف عملی اقدامات پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔ اس موقع پر ایس پی صدر سرکل سید عاصم شاہ نے بتایا کہ پلان کے تحت سرکل کے اہم چوراہوں اور تعلیمی اداروں کے اطراف اضافی نفری تعینات کی جائے گی، جبکہ ٹریفک کے دباو¿ کو کم کرنے کے لیے متبادل راستوں کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی پارکنگ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ اسکول انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے گا تاکہ طلبہ کے پک اینڈ ڈراپ نظام کو مزید محفوظ اور مو¿ثر بنایا جا سکے۔ ایس پی صدر سرکل کا کہنا تھا کہ ٹریفک پلان کی کامیابی شہریوں کے تعاون سے ہی ممکن ہے، ٹریفک کی بہتری کیلئے مشترکہ کاوشیں نا گزیر ہیں لہٰذا والدین اور ڈرائیور حضرات ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔
کوئٹہ سے مزید