• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین بس سروس کو نواں کلی شیخ زید ہسپتال تک توسیع دینےکامطالبہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) نواں کلی کے مکینوں نے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ گرین بس سروس کے اسٹاپ کو لیاقت پارک کے بجائے نواں کلی شیخ زید ہسپتال تک توسیع دی جائے۔ اہلیانِ نواں کلی کے مطابق موجودہ روٹ لیاقت پارک تک محدود ہونے کی وجہ سے نواں کلی اور قریبی آبادیوں کے رہائشی اس سہولت سے مکمل طور پر مستفید نہیں ہو پا رہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر گرین بس کا روٹ نواں کلی تک بڑھایا جائے تو عوام کو سستی اور معیاری سفری سہولت میسر آئے گی اور ان کے روزمرہ کے مسائل میں کمی آئے گی۔ علاقہ مکینوں نے حکومت بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ عوامی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے گرین بس سروس میں فوری توسیع کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس جدید ٹرانسپورٹ سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
کوئٹہ سے مزید