• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ امورِ نوجوانان کا 7 تا 9 اپریل گوادر میں نیشنل یوتھ سمٹ کے انعقاد کا اعلان

کوئٹہ(پ ر)حکومت بلوچستان کے زیرِ اہتمام محکمہ امورِ نوجوانان کی جانب سے 7 تا 9 اپریل 2026 کو گوادر میں تین روزہ نیشنل یوتھ سمٹ کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں ملک بھر سے نوجوان مندوبین شرکت کریں گے۔حکام کے مطابق اس سمٹ کا مقصد نوجوانوں میں قائدانہ اور فیصلہ سازی کی صلاحیتوں کو فروغ دینا، انہیں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور ایک ایسا مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں وہ اپنے خیالات کا تبادلہ کرتے ہوئے قومی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں۔ اس موقع پر ماہرینِ تعلیم، تربیت کار اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین نوجوانوں کی رہنمائی کریں گے۔سمٹ کے دوران اہم موضوعات پر سیشنز، مباحثے اور عملی نوعیت کی تربیتی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی جن میں ڈیجیٹل مہارتیں، ابھرتے ہوئے ٹیکنالوجی رجحانات، کاروباری مواقع، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے طریقے، پائیدار ترقی، بلیو اکانومی اور خواتین کے کردار کو مؤثر بنانے جیسے موضوعات شامل ہیں۔ ان سرگرمیوں کے ذریعے نوجوانوں کو عملی میدان میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کیا جائے گا۔پروگرام نمایاں خصوصیت شرکاء کے لیے گوادر کا مطالعاتی دورہ ہوگا، جہاں نوجوانوں کو بندرگاہی سرگرمیوں، سرمایہ کاری کے مواقع، جاری ترقیاتی منصوبوں اور شہر کی بڑھتی ہوئی تزویراتی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید