• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت: یونیورسٹی ماڈل اسکول کے بورڈ آف ٹرسٹیز کااجلاس

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف تربت کے احاطے میں واقع یونیورسٹی ماڈل اسکول کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا دوسرا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی زیر صدارت ہواجس میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کمال احمد ، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر محمد طاہر حکیم ، رجسٹرار گنگزار بلوچ ، ڈائریکٹر فنانس شاہ بیک سید ، پرنسپل یونیورسٹی ماڈل اسکول مہناز بشیر ، ممتاز ماہر تعلیم عابد حسین اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ امجد شہزاد نے شرکت کیوائس چانسلر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسکول کی ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لیے روڈ میپ کی تشکیل میں بورڈ ممبران کے کردار کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ اسکول کو جدید تقاضوں کے مطابق معیاری تعلیم کی فراہمی پر توجہ دینے کے علاوہ طلبہ کی کارکردگی اور فلاح و بہبود کو یقینی بناتے ہوئے اسکول میں محفوظ ، جامع اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کیا جائےانہوں نے کہا کہ والدین ، اساتذہ اور کمیونٹی کے دیگر اسٹیک ہولڈرز کو اسکول کی تعلیمی منصوبہ بندی اور اہداف کے حصول میں شامل کرنا نہایت ضروری ہےانہوں نے بورڈ کے وسائل کے موثر استعمال ، بجٹ کی تیاری و منظوری اور نگرانی کے عمل کو بہتر بنانے سمیت بورڈ اجلاسوں کے سالانہ شیڈول کی اجراء کی ضرورت پر زوردیا۔
کوئٹہ سے مزید