• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معصوم بچوں پر مارٹر گولے فائر کرنا وحشیانہ عمل ہے،پی ٹی آئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنماؤں سابق ناظم رحیم کاکڑ سردار حسن شاہ جمیل بوستان ایڈووکیٹ میروائس ایڈووکیٹ احمد شاہ ایڈووکیٹ عبداللہ ایڈووکیٹ عمر فاروق ایڈووکیٹ اور سردار بہلول کاکڑ نے شاہرگ کے علاقے کلی کمال کچھ زردآلو میں ضیاء اللہ کاکڑ کی شہادت اور وسعت اللہ کاکڑ کے شدید زخمی ہونے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ معصوم بچوں پر مارٹر گولے فائر کرنا ایک وحشیانہ عمل ہے اس واقعہ کی تحقیقات کی جائےکہ معصوم بچوں کو ان کے گھر کے قریب کیوں نشانہ بنایا گیا اس واقعہ میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرکے انہیں سخت سزا دی جائے اور بچوں کے لواحقین کو انصاف فراہم کرکے انہیں معاوضہ دیا جائے انہوں نے یارو میں خاتون سمیت تین افراد کے قتل کے واقعہ کی بھی مذمت کرتے ہوئے اس میں واقعہ میں ملوث ملزم کی گرفتاری اور انہیں سخت سزا دینے کا مطالبہ کیاہے۔
کوئٹہ سے مزید