• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل مہنگاکرنا عوام اور ملازمین پر ظلم ہے،آفیسرز ایسوسی ایشن

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)آفیسرز ایسوسی ایشن محکمہ محنت و افرادی قوت یونٹ کے صدر محمد اعظم رئیسانی اور جنرل سیکرٹری خیر محمد رند نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں بے تحاشا اضافہ کرکے عوام اور سرکاری ملازمین پر ظلم کی انتہا کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے عوام اور سرکاری ملازمین کا جینا دوبھر ہوچکا ہے، جبکہ تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا، پنشن کموٹیشن میں کمی اور دیگر حل طلب مسائل کو مسلسل نظر انداز کرنا حکومتی بے حسی کا واضح ثبوت ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکو تاریکی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام دشمن پالیسیوں کا عملی مظاہرہ کیا ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ ایسوسی ایشن ا اپنے جائز مطالبات کے حصول کے لیے ہر سطح پر بھرپور احتجاج کرے گی انہوں نے کہا کہ ملازمین کے مسائل حل نہ کیے گئے تو صوبے بھر میں مکمل قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی اور سرکاری دفاتر کی تالہ بندی سمیت احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید