• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کے مطالبات اوربلوچستان بار کونسل کی ہڑتال کی حمایت

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان بار کونسل کے ممبر منیر احمد خان کاکڑ ایڈووکیٹ نے بلوچستان بار کونسل کے ایک رکن کی جانب سے بطور بلوچستان ہائی کورٹ بار صدر مہنگائی کے طوفان کے باوجود حکومتی خوشنودی کیلئے ہائی کورٹ بار کے پلیٹ فارم کو استعمال کرنے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہےکہ ہائی کورٹ بار وکلاء کی نمائندہ تنظیم ہے، لیکن مذکورہ رکنپانچ ماہ سے غیر آئینی طور پر اس عہدے پر براجمان ہیںایوان صنعت و تجارت، تاجر تنظیموں کے جائز مطالبات اور بلوچستان بار کونسل کی جانب سے 6 اپریل کو ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں ایک بیان میں منیر احمد خان نے کہا کہ یہ عہدہ غریب وکلاء اور عوام کی نمائندگی کے لیے ہے اور آئین و قانون کے مطابق اپنی آواز بلند کرنا اس کی اولین ذمہ داری ہے۔ بدقسمتی سےموصوف ذاتی مفادات اور حکومتی خوشنودی کے لیے اس کا استعمال کر رہے ہیںجو وکلاء کے مینڈیٹ کی واضح توہین ہے انہوں نے کہاکہ ایوان صنعت و تجارت اور بلوچستان کی تاجر برادری کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متعلق مطالبات اور وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف بلوچستان بار کونسل کی جانب سے دی گئی ہڑتال کی کال کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید