• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کی زیر صدارت اجلاس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ محمد طارق کی زیر صدارت لوکل، ڈومیسائل کے جلد اجرا کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ برانچ کے افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔اجلاس میں عوام کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے زیر التوا کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایت جاری کی کہ تمام درخواستوں کو میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر جلد از جلد نمٹایا جائے تاکہ سائلین کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے مزید تاکید کی کہ عملے کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے اور بلاوجہ تاخیر سے گریز کیا جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زیر التوا کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
کوئٹہ سے مزید