• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں کے ہاتھوں سے بندوق لے کر قلم اور کتاب دی جائے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان امن جرگہ کے سربراہ لالہ یوسف خلجی نے کہا ہے کہ پشتون بلوچ قبائلی مشران نوجوانوں کے ہاتھوں سے بندوق لے کر انہیں قلم اور کتاب دیں ، صوبے میں قبائلی تنازعات کے حل کیلئے بھی پشتون بلوچ مشران کو خلوص نیت سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان اس وقت ترقی کے لحاظ سے ملک کے دوسرے صوبوں سے بہت پیچھے ہے جس کی اصل وجہ قبائلی دشمنیاں ہیں ، قبائلی دشمنیوں کی وجہ سے نوجوان تعلیم حاصل کرنے کی بجائے بندوق اٹھاکر ایک دوسرے کے خلاف لڑرہے ہیں جبکہ بندوق کسی بھی مسئلے کا حل نہیں تمام قبائلی تنازعات اور مسائل مل بیٹھ کر حل کئے جاسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان قبائلی صوبہ ہے جس کی اپنی روایات ہیں جن میں تمام فیصلے جرگوں کے ذریعے کئے جاتے ہیں ۔ قبائلی مشیران پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تنازعات کے حل کیلئے آگے بڑھ کر اپنا حقیقی کردارادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان امن جرگہ صوبے میں قبائلی تنازعات اور نفرتوں کے خاتمے ، امن و بحال کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کررہا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید