• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر برادری کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،ڈی جی QDA

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اورنگزیب کا سی نے کہا ہے کہ تاجر برادری کو سہولیات کی فراہمی ہما ری اولین ترجیحات میں شامل ہے سریا ب لنک روڈ،کراچی بس ٹرمینل اور زرغون ہا ؤسنگ اسکیم میں پلاٹس کی نیلامی 6،8اور13اپریل کو ہو گی بلکہ مستقبل میں سبزی منڈی ،سریاب روڈ پر ریڈیو پا کستان سے ملنے والی 64ایکڑ اراضی پر پبلک پارک،کمرشل اور ریذیڈنشل سرگر میوں کے اربوں روپے کے منصوبوں پر کا م کیا جا رہا ہے، 2025سے 2055تک کے کوئٹہ ماسٹر پلا ن پر 50فیصد کاممکمل ہو چکا با قی کا م آنے والے جو ن تک پا یہ تکمیل تک پہنچا یا جا ئے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کے عہدیدران و ممبرا ن کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے دوران کیااس موقع پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی محمد ایوب مر یا نی، سنیئر نا ئب صدر حاجی اختر کاکڑ و دیگر بھی موجود تھے ڈائریکٹر جنرل کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کہاکہ سریا ب لنک روڈ،کرا چی بس ٹرمینل اور زرغون ہا ؤسنگ اسکیم کے پلاٹس کے فی فٹ ریٹس 6ہزار سے 20ہزار روپے تک رکھے گئے ہیں ہم صو بے کی بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن سہولت دینے کے لئے تیا ر ہیں۔
کوئٹہ سے مزید