• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ جناح کالونی جرنلسٹ بلاک سےمٹی چوری میں سکیورٹی گارڈز بھی ملوث

ملتان (سٹاف رپورٹر) فاطمہ جناح ہاؤسنگ کالونی کے جرنلسٹ بلاک سے مٹی چوری میں سکیورٹی گارڈز بھی ملوث،مختلف مقامات پر لینڈ سکیپنگ میں استعمال کیے جانے کا انکشاف، غیر قانونی سرگرمی میں سکیورٹی گارڈز کے ملوث ہونے کی اطلاعات نے معاملے کو مزید سنگین بنا دیا، ذرائع کے مطابق جرنلسٹ بلاک کے متعدد پلاٹس سے منظم انداز میں مٹی نکالی گئی جس کے باعث کئی پلاٹس میں گہرے گڑھے بن چکے ہیں،مقامی افراد کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں مٹی اٹھائی جاتی تھی، شہریوں اور پلاٹ مالکان نے الزام عائد کیا ہے کہ کالونی میں تعینات سکیورٹی عملہ اس تمام عمل سے باخبر ہونے کے باوجود خاموش تماشائی بنا رہا،مٹی چوری کے باعث علاقے میں جائیداد کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور کئی پلاٹس کے ریٹس ڈی سی ریٹ سے بھی کم سطح تک گر گئے ہیںجس سے سرمایہ کاروں اور مالکان کو شدید مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے،دریں اثناء ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام نے سکیورٹی گارڈز کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے نجی سکیورٹی کمپنی کا ٹینڈر منسوخ کر دیا،ذرائع کے مطابق سابقہ سکیورٹی عملے کی جگہ اب سول ڈیفینس کے سکیورٹی گارڈز کو فاطمہ جناح کالونی میں تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے،متاثرین نےملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور متاثرہ پلاٹس کی بحالی کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ملتان سے مزید