• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قادرپورراں پیپلزپارٹی کا مضبوط گڑھ ہے، ڈاکٹر حمید ہ خانم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح قادر پورراں میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی و سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، اس سلسلے میں ڈویژنل جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی ڈاکٹر حمیدہ خانم کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے شہید قائد کو خراج عقیدت پیش کیا، تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی و صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب شازیہ عابداور ڈویژنل صدر پیپلز پارٹی شگفتہ حبیب نے خصوصی شرکت کی،تقریب میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا بھی کرائی گئی۔
ملتان سے مزید