• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی اور اغوا سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروشی اور اغوا سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 12افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ، شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم شکیل سے 1200گرام ہیروئن ،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم یاسر خان سے 20لیٹر شراب، ملزم افضال سے 2250گرام آئس ،مخدوم رشید پولیس نے ملزم علی رضا سے 28لیٹر شراب، ملزم دانش سے 27لیٹر شراب ،ملزم وقاص سے 90لیٹر شراب، 50لیٹر لہن، سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم اسلم سے 4لیٹر شراب ،راجہ رام پولیس نے ملزم ساجد سے 600گرام چرس ،بی زیڈ پولیس نے ملزم عمران سے 15لیٹر شراب، کوتوالی پولیس نے ملزم نعیم سے 10لیٹر شراب، مظفر آباد پولیس نے ملزم مجیب پاشا سے 30لیٹرشراب، ملزم ندیم سے 25لیٹر شراب، شاہ شمس پولیس نے ملزم نعیم سے 30لیٹر شراب اورملزم علی رضا سے 1200گرام آئس برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ، تھانہ گلگشت پولیس نے لیبر ایکٹ خلاف ورزی کرنے کے الزام میں مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،سٹی جلال پور پولیس نے شہری سے نوسربازی سے رقم لیکر فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ راجہ رام پولیس نے اشتہاری کو فرار کروانے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،تھانہ بوہڑ گیٹ پولیس نے شراب پی کر غل غباڑہ کرنے کے الزام میں اوباش ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ دولت گیٹ پولیس نے ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ سٹی جلال پور پولیس نے چوری کی موٹرسائیکل چلانے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا،تھانہ ممتاز آباد پولیس نے ویگن ڈرائیوروں کو ڈرادھمکاکربھتہ وصول کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے بوگس چیک دینے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، تھانہ مخدوم رشید پولیس نے شہری کو نشہ آور مشروب پلاکر بے ہوش کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں چار نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔
ملتان سے مزید