• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم یو جے کا جرنلسٹس سپورٹ فنڈ کی ادائیگی میں امتیازی سلوک پر اظہار تشویش

ملتان(سٹاف رپورٹر ) ملتان یونین آف جرنلسٹس نے حکومت پنجاب کی جانب سے ’’جرنلسٹس سپورٹ فنڈ‘‘میں ملتان کے صحافیوں کےساتھ مبینہ امتیازی سلوک اور غیر ضروری تاخیر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، ایم یو جے کے صدر احتشام الحق مرزا اور جنرل سیکرٹری جاوید اقبال عنبر نے کہا کہ ’’جرنلسٹس سپورٹ فنڈ‘‘کے لیے مقامی صحافیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی درخواستوں پر اکثر غیر ضروری تاخیر کی جاتی ہے اور رقم کی ادائیگی میں بھی امتیازی سلوک کا مظاہرہ کیا جاتا ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ کمیٹی میں ملتان سے بھی نمائندگی دی جائے اور فنڈکی امدادی حد کو ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے صحافیوں کے لیے بھی اسے پانچ لاکھ روپے تک بڑھایا جائے۔
ملتان سے مزید