• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول بم گرا کر غریب کا چولہا ٹھنڈا کر دیا گیا، تاجر رہنما

ملتان (سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران سبزی منڈی چوک شہیداں کے صدر اور مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ملتان کے نائب صدر رانا محمداویس علی، انجمن تاجران کچہری روڈ کے صدر راحیل اصغر ہاشمی قریشی نے کہاہے کہ پٹرول بم گرا کر غریب کا چولہا ٹھنڈا کر دیا گیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے معاشی قتل قرار دیا ہے، اضافے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان کھڑا ہو جائے گا جس کا بوجھ براہراست عام آدمی پر پڑے گا حکومت عوام کو بچت کے مشورے دینے کے بجائے اپنی شاہ خرچیاں اور پروٹوکول ختم کرے۔
ملتان سے مزید