• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور کنٹونمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام تجدیدی زراعت کے موضوع پر ورکشاپ

ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی اور کنٹونمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام تجدیدی زراعت کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کنٹونمنٹ بورڈ کے ملازمین اور سول سوسائٹی نے شرکت کی،ورکشاپ میں شرکانے تجدیدی زراعت کی عملی مہارتوں پر روشنی ڈالی، زرعی یونیورسٹی ملتان کے زرعی سائنسدان ڈاکٹر تنویر احمد اور ڈاکٹر مقرب علی نے شرکاء کو نامیاتی فضلہ کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے عملی مہارتوں کی تربیت دی ،کچن گارڈننگ اور بعد ازاں اسی نامیاتی کمپوسٹ کو کس طرح گھریلوں سبزیوں میں ڈال کر اچھی اور صحت مند سبزیوں کا حصول ممکن بنا سکتے ہیں،اس موقع پر شرکامیں سبزیوں کی پنیریان بھی تقسیم کی گئی جبکہ اس موقع پر آصف حیات انچارج کنٹونمنٹ بورڈ، ظہیر احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید