• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی پر دعائیہ تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع کچہری ملتان میں سابق صدر ڈسٹرکٹ کلرکس بار ایسوسی ایشن ملتان و ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ملتان سٹی حاجی محمد امین ساجد کی جانب سے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چیئرمین رابطہ کمیٹی جنوبی پنجاب ڈویژن کلرکس بار شاہد عباس جوئیہ اور پی پی پی ملتان ڈویژن کے نائب صدر سلیم شہزاد نے خصوصی شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد امین ساجد نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو آج بھی عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی قیادت میں ہر قسم کے استحصال کے خاتمے کی جدوجہد جاری رہے گی، تقریب کے اختتام پر شمعیں روشن کی گئیں اور ذوالفقار علی بھٹو کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔
ملتان سے مزید