ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل اور قیمتی اشیا سے محروم، پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں 24مقدمات درج کر لیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں حیدر سے دو ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، اشرف سے جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان نے موبائل فون چھین لیا، تھانہ پاک گیٹ کے علاقے میں غلام مصطفیٰ، تھانہ چہلیک کے علاقے میںبلال سعید اور تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں علی رضا سے نامعلوم ملزمان موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں جمیل سے چار ڈاکو ایک لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے جب کہ تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں فیاض کے گھر کا سامان، ریاض کا سامان، ڈی ایچ اے کے علاقے میں منظور کے 20ہزار روپے، صدر کے علاقے میں امتیاز کی نقدی،طلائی زیورات اور ڈالرز وغیرہ، بستی ملوک کے علاقے میں ایوب کی نقدی، موبائل فون، گھریلوسامان، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں سفیر احمد کا انورٹر، حنیف کی سولر پلیٹ،دہلی گیٹ کے علاقے میں شعبان، سعد فاروق کی موٹرسائیکلیں،لوہاری گیٹ کے علاقے میں ریان علی کا موبائل فون، کینٹ کے علاقے میں بلال انور کاتار وغیرہ، عمران کا موبائل فون، مظفر آباد کے علاقے میں سعید احمد کی موٹرسائیکل، قطب پور کے علاقے میں اعجاز مسیح کا سامان، شاہ شمس کے علاقے میں احمد مصطفیٰ، طارق محمود کے موبائل فونز ، اشرف کی موٹر اور ممتاز آباد کے علاقے میں آصف کا رکشہ چوری ہو گیا،پولیس نے نامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔