• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روٹری کلب مڈٹاؤن کے وفد کا مرکزی کیتھولک چرچ کا دورہ

ملتان( سٹاف رپورٹر) روٹری کلب ملتان مڈ ٹاؤن کے وفد نے ایسٹر کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مرکزی کیتھولک چرچ کا دورہ کیا، وفد کی قیادت کوآرڈینیٹر ساؤتھ زون روٹری انٹرنیشنل سلیم ناصر اور پروفیسر اعظم حسین نے کی‘ وفد کے اراکین نے بشپ یوسف سوہن اور مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر سلیم ناصر نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل ہمیشہ مذہبی ہم آہنگی، امن اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے کردار ادا کرتا رہا ہے ۔
ملتان سے مزید