• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ڈپٹی مئیر ملتان میاں اسلم سعید قریشی وفات پاگئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق صوبائی وزیر میاں سعید احمد قریشی مرحوم کے صاحبزادے اور سابق ڈپٹی میئر ملتان میاں اسلم سعید قریشی وفات پاگئے، مرحوم طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے، ان کے گردوں کا ٹرانسپلانٹ ہوا تھا تاہم ان کی طبیعت نہ سنبھل سکی اور وہ گزشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملے، مرحوم کی نماز جنازہ آج صبح  دس بجے عام خاص باغ دولت گیٹ میں ادا کی جائے گی۔
ملتان سے مزید