• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کی مسیحی برادری نے ایسٹرکا تہوار مذہبی جوش و خروش کیساتھ منایا

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملک بھرکی طرح ملتان میں بھی مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و خروش کیساتھ منایا، اس موقع پر گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا، جہاں مسیحی برادری کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مذہبی ترانے پڑھے گئے، کینٹ سمیت شہر کے بڑے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا، عبادات کے دوران ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، اس موقع پر امریکہ‘ اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی اور جنگ کے خاتمے کیلئے بھی دعائیں کی گئیں، مسیحی برادری کے رہنماؤں نے کہاکہ ایسٹر محبت، امن، برداشت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہےاور اس دن کی اصل مقصد یہی ہے کہ دنیا میں امن قائم اور انسانیت کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہو۔
ملتان سے مزید