ملتان (سٹاف رپورٹر) نوجوان لکھاریوں کی علمی،ادبی اور سماجی تنظیم پاکستان رائٹرز ونگ کے سرپرست و چیئرمین الیکشن کمیشن محمد الیاس خان ممبڑ نے پاکستان رائٹرز ونگ کی تنظیمی کابینہ کو تحلیل کردیااور نئے الیکشن کا شیڈول بھی جاری کردیا، انہوں نے ممبران کو ہدایت کی ہے کہ جو بھی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند ہوں وہ براہ راست اپنے کاغذات پانچ تاریخ تک اپنے کاغذات جمع کرائیں،الیکشن 11اپریل کو مرکزی دفتر میں ہونگے۔