ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر عامر کریم خاں کی زیر صدارت وحدت کالونی کی سکیورٹی صورتحال اور بہتری بارے اجلاس منعقد ہوا جس میں کالونی میں جدید سکیورٹی ماڈل متعارف کروانے کی تجویز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں گارڈز، سپروائزرز اور سی سی ٹی وی سسٹم کی تنصیب کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،اجلاس کے دوران سیکیورٹی پلان کو قابل عمل بنانے اور مرحلہ وار نافذ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔