کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کرنے پرقومی وویمنز کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں نے بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ میں زمبابوے کو آؤٹ کلاس کرکے ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی جیتی۔مینٹور وہاب ریاض اور تمام کوچز کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔