سلہٹ (جنگ نیوز) قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم موجودہ دہائی (2020-2026) میں 9 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ سنگ میل 212 ویں اننگز میں عبور کیا، جبکہ جو روٹ 8305 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ بابر اعظم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کے برابر آ گئے ہیں۔ یہ بابر کی چیمپئن شپ میں 20 ویں ففٹی تھی، جس کے بعد وہ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اس فہرست میں مارنس لبوشین 24 اور جو روٹ 22 نصف سنچریوں کے ساتھ پہلے دو نمبروں پر براجمان ہیں۔