• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابراعظم کیلئے مسلسل وکٹیں گرنا، پارٹنر شپ نہ ہونا باعث تشویش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سلہٹ ٹیسٹ میں بابر اعظم نے اپنے ناقدین کو خاموش کرتے ہوئے68 رنز کی اننگز کھیلی۔میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ میں نے نیچرل گیم کھیلنے کی پوری کوشش کی ، اننگز کا ٹرننگ پوائنٹ میری اور سلمان علی آغا کی وکٹ ہے، اس وجہ سے مومنٹم تبدیل ہوا ۔ پلان کے مطابق پارٹنر شپ نہیں بنا سکے ، ٹیسٹ میچ میں دو تین اچھی پارٹنر شپ کی ضرورت ہوتی ہے۔ پچ بہت اچھی ہے بال بیٹ پر آ رہا ہے۔اتوار کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم کے پاس 140 کی اسپیڈ سے اوپر کے بولرز ہوتے ہیں ، بیٹرز ان کو ہینڈل کرنے کوشش کرتے ہیں ۔ بیٹنگ یونٹ کو ذمہ داری لینا پڑے گی، ایک وکٹ گرنے کے بعد دو تین وکٹیں گر جاتی ہیں اور پھر سنبھل نہیں پاتے اس پر کام کرنا ہو گا ، سوچ رہے ہیں کہ اس کو کیسے بہتر کر سکتے ہیں ۔ ٹیم کی حیثیت یہی سوچتے ہیں کہ ہر سیریز ہر میچ اور ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کرنا ہے کوئی بھی اس مائنڈ سے نہیں جاتا کہ ہم نے نہیں جیتنا ۔ ہر ملک میں مختلف انداز میں کھیلنا پڑتا ہے۔ ریڈ اور وائٹ بال کا تین ماہ کا کیمپ لگ رہا ہے ، جتنے طویل کیمپ ہوں گے اتنا اچھا ہے۔