• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی باسکٹ بال تنظیم کی پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی

کراچی ( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) باسکٹ بال کی عالمی تنظیم فیبا کے اعلی سطح کے وفد کا دورہ پاکستان مکمل ہوگیا، فیبا نے پاکستان میں باسکٹ بال کی ترقی کیلئے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایشیا ہیگوپ خاجیریان کی قیادت میں وفد نے بین الصوبائی رابطے کے سکریٹری اور ڈی جی پی ایس بی محی الدین وانی ،پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈ ئیر( ر ) منصور افتخار، سیکرٹری خالد بشیر پاکستان اولمپک ایسوسی کے حکام سے ملاقاتیں کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کھیلوں کے اسٹیک ہولڈرز کیساتھ انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی، جس میں مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔