• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریننگ کیمپ نئے کھلاڑیوں کو جاننے کا موقع، تیاری اچھی ہے، ہیسن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے اچھی تیاری کر رہے ہیں۔ لاہور میں وائٹ بال کیمپ کے دوران گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نئے کھلاڑی آئے ہیں ۔ یہ نئے اور پرانے کھلاڑیوں کو جاننے کا اچھا موقع ہے،گرمی بہت ہے مگر کھلاڑی اچھی ٹریننگ کر رہے ہیں۔ پاکستان واپس آکر اچھا لگ رہا ہے ۔پریکٹس میں ایک سائیڈ پر شارٹ باؤنڈریز رکھی ہیں جو بولرز کیلئے ایک چیلنج ہوگا۔ ادھر پی سی بی کا کہنا ہے کہ وائٹ بال کیمپ کےتیسرے روز کھلاڑیوں نے ون ڈے پریکٹس میچ میں حصہ لیا۔28 کھلاڑیوں کو دو ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔