کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کھیلوں کے انتظامی امور کو آسان بنانے، کھلاڑیوں و اسپورٹس فیڈریشنز کی سہولت کیلئے انتظامی اصلاحات متعارف کرا دی ہیں۔ اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج سنبھالنے کے پہلے ہی روز جمعے کو محی الدین احمد وانی نے فیڈریشنز کے الحاقی پروفارمے کو سادہ اور مختصر بنانے کی ہدایت جاری کی۔ بین الاقوامی مقابلوں، تربیتی کیمپس اور مقابلوں کیلئے بیرون ملک جانے والے کھلاڑیوں اور اسپورٹس فیڈریشنز کے این او سی کے لئے دستاویزی تقاضوں کو آسان اور مختصر کر دیا گیا ہے۔