کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ اور آئرلینڈ کے ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے لئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا پری ٹور ٹریننگ کیمپ 20 سے 23 مئی تک لاہور میں لگانے کی تجویز ہے۔ ٹریننگ نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ایل سی سی اے گرائونڈ میں ہو گی ۔ ٹیم 25 مئی کی صبح آئر لینڈ روانہ ہو گی جہاں پاکستان ،آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 28 مئی سے 4 جون تک کھیلی جائے گی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 12 جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگا۔