کراچی ( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کھیلوں کی فیڈریشنز کو آڈٹ رپورٹ کے ساتھ اخراجات کے وائوچرپر بھی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ اس سے جعل سازی اور کھلاڑیوں اور آفیشلز کی ڈیلی الائونس، انعامات کی رقم میں خرد برد کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔ ذرائع کے مطابق فیڈریشنز گرانٹ اور خصوصی گرانٹ کے حوالے سے صرف آڈٹ رپورٹ پیش کرتی ہیں، بعض اوقات اخراجات کے حوالے سے کھلاڑی، ٹیم آفیشلز، قومی ایونٹ کے انتظامات کرنے والے بھی پی ایس بی سے اپنے بقایاجات کی شکاتیں کرتے ہیں جس کا فیڈریشن کے حکام تسلی بخش جواب نہیں دے پاتے ہیں ۔ وائوچر جمع کرانے سے صورت حال واضح ہوسکے گی۔ آڈٹ رپورٹ میں صرف اخراجات لکھ دیے جاتے ہیں ، ثبوت نہیں دیا جاتا۔