کراچی(اسٹاف رپورٹر)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو سلور کا آغازپیرسے فیصل آباد، لاہور اور شیخوپورہ میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 10 ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں شرکت کریں گی۔ میچزتین روزہ اور فائنلچار روزہ ہو گا۔ پول اے کے میچز سعید اسپورٹس سٹی لاہور، ریلوے کرکٹ اسٹیڈیم لاہور اور رانا نوید اکیڈمی شیخوپورہ، پول بی کے میچز فیصل آباد کے پی سی بی ہائی پرفارمنس سنٹر، اقبال اسٹیڈیم اور سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہو نگے ۔ چیمپئن ٹیم کو 25 لاکھ جبکہ رنرز اپ کو 12 لاکھ پچاس ہزار کا انعام ملے گا ۔ فائنلسٹ ٹیمیں اگلے سال کے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کرلیں گی۔