کراچی(اسٹاف رپورٹر)زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے بعداتوار کوکراچی سے واپس وطن روانہ ہو گئی۔کھلاڑیوں نے پاکستان میں قیام کو خوشگوار قرار دیا۔ کپتان نومویلو سبانڈا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی اور مہمان نوازی سمیت سب کچھ بہت اچھا رہا، بہت محبت ملی ۔ ہمیں یہاں کھیل کر خوشی ہوئی، دوبارہ یہاں آ کر کھیلنا چاہوں گی۔ ہم نے یہاں کے لذیذ کھانوں سے بھی لطف اٹھایا ۔ مہمان ٹیم نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور شائقینِ کرکٹ کا شکریہ ادا کیا۔