• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرق وسطیٰ میں متحارب گروپوں کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ ضروری‘ رفیق رجوانہ

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سابق گورنر پنجاب و مسلم لیگی رہنماملک رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ایران مشرق وسطیٰ کے ممالک جی سی سی کے بغیر اور جی سی سی کے ممالک ایران کے بغیر شاید کبھی بھی پرامن نہیں رہ سکتے‘ گلف ممالک میں یہ سوچ بڑھ رہی ہے کہ آخر انہیں امریکہ کو اڈے دینے سے فائدہ ہوا یا نقصان‘ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں متحارب گروپوں کے درمیان بھی کشیدگی کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے‘ ایک دوسرے کے معاملات میں مداخلت سے اجتناب کرنا چاہئے‘ موجودہ جنگ جیت یا ہار کی جنگ نہیں ہے ، ایران جذبہ شہادت سے سرشار امریکہ اور اسرائیل کیساتھ ڈٹ کر مقابلہ کررہا ہے‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کردار سفارتی سطحوں پر مصالحت کی کوششیں قابل تحسین ہیں ، مرکزی و صوبائی حکومتیں عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پر مشکل وقت ہے اور اس جنگ کے منفی اثرات کیلئے ہمیں تیار اور باہمت رہنا چاہئے۔
ملتان سے مزید